تجارت
اگلے مالی سال میں دفاعی بجٹ میں زیادہ اضافہ کرنے کی تجویز ہے، ذرائع وزارت خزانہ

بجٹ 2025،26 کی تیاری سے متعلق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے تنخواہ دار طبقے اور صنعتوں پر ٹیکسوں کی شرح کم کرنے اور دفاعی بجٹ میں زیادہ اضافہ کرنے، ترقیاتی وغیر ترقیاتی اخراجات کم کرنے سے متعلق تجاویز بھی شیئرکردی ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ کم کرنے کیلئے تجاویز دے دیں، صنعتی شعبے پر ٹیکسوں کی شرح کم کرکے کاروبای لاگت میں کمی کی تجویز دیدی ہے۔ ٹیکس و نان ٹیکس آمدن بڑھانے کی تفصیلات سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا گیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اگلے مالی سال کے لئے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کا فریم ورک پر بھی غور کیا گیا، پاکستان نے صوبوں کی آمدن بڑھانے کا منصوبہ بھی آئی ایم ایف کے سامنے رکھ دیا۔