کالم

26 ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر عمران خان کے کیسز سنے جائیں: بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر بانی پی ٹی آئی کے کیسز سنے جائیں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے عدالتی نظام مفلوج کر دیا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر عمران خان کے کیسز سنے جائیں، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ مقدمات کی سماعت میں تاخیر ثابت کرتی ہے کہ کیسز جھوٹے ہیں، اگر کیسز میں کچھ ہوتا تو تاخیر نہ کی جاتی، کیسز میں تاخیر کا مقصد عمران خان کو قید رکھنا ہے، بانی جعلی حکومت کے اعصاب پر سوار ہیں، ان کی رہائی سے جعلی حکومت اپنا انجام دیکھ رہی ہے۔مشیراطلاعات خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر آج بھرپور احتجاج ہوگا، احتجاج میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button