پاکستان

ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اسلام آباد میں ہونے والے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد ہوں گے۔سپارکو کے مطابق آج چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، کیونکہ 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی۔سپارکو کا کہنا ہے کہ یکم ذوالحج 29 مئی کو متوقع ہے، اس حساب سے ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں بھی ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا۔سعودی ماہر فلکیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے فلکیاتی مرکز کا بھی کہنا ہے کہ ذوالحج کا چاند آج نظر آنے کی توقع ہے، یو اے ای میں عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہو سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button