پاکستان
پنجاب حکومت کا یوم تکبیر پراسکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے یوم تکبیر پر اسکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
28 مئی کو پنجاب کےتمام اسکولزکھلے رہیں گے،محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیزکومراسلہ بھجوادیا،مارننگ اسمبلی میں اسپیشل پروگرامز، پاک افواج کوخراج تحسین پیش کیا جائیگا۔28 مئی کو یوم تکبیر کی اہمیت پرتقریری مقابلے،آرٹس اورملی نغموں کے مقابلوں کی ہدایت کی گئی ہے.ضلعی سطح پرمقابلے جیتنے والوں کو 50 ہزار انعام دیا جائےگا،یوم تکبیر کے پروگرامز کے بعد گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا۔