بین الاقوامی

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر ہانگ کانگ پہنچ گئے

ہانگ کانگ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر ہانگ کانگ پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہانگ کانگ کے ڈپٹی سیکرٹری برائے انصاف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال کیا، چین میں پاکستان کے سفیر اور ہانگ کانگ میں پاکستانی کونسل جنرل بھی ان کے ہمراہ تھے۔دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کنونشن (آئی او ایم ای ڈی) کی تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر خارجہ کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان یو این امن مشنز کیلئے فوجی تعاون کرنے والا سرکردہ ملک ہے، اقوام متحدہ کی امن فوج کے دستے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے دنیا کے کئی حصوں میں لگن اور حوصلے کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button