کالم
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بہتری، ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن مثبت آغاز دیکھا گیا ہے۔ مارکیٹ کھلتے ہی 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1,18,599 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ 881 پوائنٹس کمی کے ساتھ 1,18,221 پر بند ہوئی تھی۔ دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں بھی کچھ بہتری دیکھنے کو ملی، جہاں ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 282.06 سے کم ہو کر 282 روپے کا ہو گیا۔