پاکستان
وزیر داخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، ملکی اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی چیلنجز اور خطے میں جاری کشیدگی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، اور دونوں جانب سے ملک میں استحکام اور سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔