پاکستان
اسلام آباد: میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ واپس، پرانا کرایہ بحال

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں کیا گیا حالیہ اضافہ واپس لے لیا گیا ہے۔ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پرانے کرایوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
سی ڈی اے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کرایہ دوبارہ 50 روپے کر دیا گیا ہے، جو گرین لائن، بلیو لائن، اورنج لائن اور دیگر میٹرو سروسز پر فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ این-فائیو (N-5) سے اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والی بس کا کرایہ البتہ 90 روپے ہی برقرار رہے گا۔یاد رہے کہ چند روز قبل بس سروس کا کرایہ 50 سے بڑھا کر 100 روپے کیا گیا تھا، جس پر شہریوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔