پاکستان

عبدالخالق شیخ کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

وفاقی حکومت نے عبدالخالق شیخ کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن کی واپسی کا آفس آرڈر جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالخالق شیخ صرف ڈی جی نیشنل پولیس بیورو ہی ہوں گے۔یاد رہے کہ عبدالخالق شیخ کو گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button