بین الاقوامی

2 ایٹمی ریاستوں میں جنگ بندی پر فخر، پاکستان میں مضبوط لیڈر شپ ہے: ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فخر ہے دو ایٹمی ریاستوں کے درمیان جنگ بندی کرائی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بند کرانے کی بات دہرا دی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک سے کہا گولیاں چلیں گی تو تجارت نہیں ہوگی، پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا روس اور یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے افسوسناک ہے، میرا نہیں خیال کہ روس یوکرین امن معاہدے پر دستخط کریں گے، بائیڈن انتظامیہ نے کچھ خوفناک لوگوں کو داخل ہونے دیا۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان لوگوں کو ایک ایک کرکے نکال رہے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ مزید برے لوگ ہمارے ملک میں آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button