بین الاقوامی

غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور ال اہلی اسپتال پر اسرائیلی بمباری، 50 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور ال اہلی اسپتال پر بمباری کرتے ہوئے درجنوں فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج غزہ میں اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے جس کے باعث فلسطینیوں کی شہادت کا سلسلہ جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور ال اہلی اسپتال پر بمباری کرتے ہوئے 50 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔اس کے علاوہ اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھی حملے کیے، جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ اور جانی نقصان کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا۔دوسری جانب حماس رہنما خلیل الحیا کا کہنا ہے کہ حماس نے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کی تجاویز رد نہیں کی تھیں،کچھ تبدیلیوں کا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ حماس جنگ بندی مذاکرات کے نئے دور میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button