بین الاقوامیتجارت

کویت کی جانب سے پاکستان کو تیل کریڈٹ سہولت میں دو سال کی توسیع

اسلام آباد:کویت نے پاکستان کو فراہم کی جانے والی تیل کریڈٹ سہولت میں دو سال کی توسیع کر دی ہے۔

یہ سہولت کویت پیٹرولیم کارپوریشن کی جانب سے پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کو فراہم کی جاتی ہے، جس کا مقصد توانائی کے شعبے میں پاکستان کی ضروریات کو پورا کرنا اور مالی دباؤ کو کم کرنا ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے کویتی سفیر کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر پیٹرولیم نے اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں کی گئی معاشی اصلاحات میں برادر ممالک کی مدد کو سراہا اور کویتی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button