پاکستان
سوات کے علاقے فتح پور میں بیٹے کے ہاتھوں باپ اور بھائی قتل

سوات کے علاقے فتح پور میں خاندانی جھگڑے پر بیٹے نے والد اور بھائی کو قتل کر دیا۔
فتح پور کے گاؤں سینے میں فائرنگ سے عمرزادہ اور اس کا بیٹا ارشد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واردات میں مقتول کا بیٹا حسیب اللہ، پوتا اسداللہ اور دیگر 5 نامعلوم افراد ملوث ہیں۔ لاشوں کو خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق خاندانی جھگڑے پر بیٹے نے فائرنگ کی، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔