کھیل

بابر اعظم کے آئی سی سی ون ڈے ایونٹس میں ہزار رنز مکمل

پاکستانی بیٹر بابر اعظم دبئی میں بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے میچ کے دوران آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں 1000 رنز مکمل کرنے والے تیسرے پاکستانی بیٹر بن گئے۔بابر اعظم نے اپنی 24ویں اننگز میں بھارتی بولر ہرشیت رانا کی گیند پر کور باؤنڈری پر شاندار ڈرائیو کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس سے قبل آئی سی سی ایونٹس میں ایک ہزار رنز کا ریکارڈ پاکستان کے سابق کھلاڑی سعید انور اور جاوید میانداد کے پاس تھا۔
خیال رہے چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا.دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے بڑے میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے اور پہلے اوور میں محمد شامی نے پانچ وائڈ گیندیں کروائیں۔پاکستان کی پہلی وکٹ 41 رنز پر گر گئی، بابر اعظم 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بن گئے۔ جبکہ امام الحق 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button