لیہ
لیہ:فتح پور صفائی اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کی ابتر صورتحال،شہریوں کو جنازے لے جانے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا

لیہ کے نواحی فتح پورمیں صفائی ستھرائی اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کی صورتحال اتنی خراب ہو گئی ہے کہ شہریوں کو جنازے لے جانے میں بھی شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے۔اس سلسلہ میں وارڈ نمبر 6 اعظم روڈ کی غلیظ پانی سے جنازہ گزارنے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔عوام کا وارڈ سے گزرنا محال ہو گیا، نمازیوں کا مسجدجانا اوربچوں کا سکول جانا مشکل ہو گیا۔ علاقہ مکینوں کا ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ