چیمپئنز ٹرافی: بنگلادیش کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 237 رنز کا ہدف

راولپنڈی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 237 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگال ٹائیگرز کی کمان نجم الحسن شنٹو کے ہاتھوں میں ہے جبکہ بلیک کیپس کو مچل سینٹنر لیڈ کررہے ہیں۔خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں آج اپنا دوسرا، دوسرا گروپ میچ کھیلیں گی، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ بنگلا دیش کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
یہ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں بنگال ٹائیگرز پہلے بیٹنگ کریں گے__
چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 237 رنز کا ہدف دے دیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلادیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔بنگلادیش کی جانب سے کپتان نجم الحسن شانتو 77 رنز بنا کر نمایاں رہے، ذاکرعلی نے 45 رنز اسکور کیے۔ا رشاد حسین نے 26 ، تنزید حسن نے 24، مہدی حسن میراز نے 13 اور تسکین احمد نے 10 رنزبنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے 4 اور ول او رورکے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یہ بات یہاں قابلِ ذکر ہے کہ اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔