لیہ

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی احکامات پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل چوبارہ ثنا اللہ ہنجرا کی زیر صدارت یونین کونسل اولکھ تھل کلاں میں کھلی کچہری منعقد

کھلی کچہری میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ طارق اعوان ،نائب تحصیلدار ملک اسلم جوتہ و ریونیو عملہ، محکمہ صحت ،محکمہ زراعت، محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل چوبارہ ثنااللہ ہنجرا نے کھلی کچہری میں عوام کی شکایات اور مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر ثناء اللہ ہنجرا نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کو گھر کی دہلیز پر فوری ریلیف کی فرمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کے احکامات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کر کے شہریوں کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کے اس تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری حقائق پر مبنی اور حل طلب مسائل لے کر اسسٹنٹ کمشنر آفس یا کھلی کچہریوں میں تشریف لائیں ان کے مسائل بروقت حل کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button