کھیل
ہار جیت سے بے نیاز قومی ٹیم آج بنگلا دیش کیخلاف آخری گروپ میچ کھیلے گیہار جیت سے بے نیاز قومی ٹیم آج بنگلا دیش کیخلاف آخری گروپ میچ کھیلے گی

راولپنڈی: جیت اور ہار سے بے نیاز شاہینوں کا آج نیا امتحان، پاکستانی ٹیم آج بنگلا دیش کیخلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گی۔
دونوں ٹیمیں دن دو بجے راولپنڈی سٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی، میچ میں بارش کا بھی رنگ میں بھنگ ڈالنے کا امکان ہے، راولپنڈی میں بارش کے باعث دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ اور بھارت سے اپنے میچز ہارنے کے بعد میگا ایونٹ میں آگے جگہ نہ بنا سکی اور گروپ مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔