کھیل

چیمپئنز ٹرافی، آخری گروپ میچ میں بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آخری گروپ میچ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دبئی میں شروع ہوچکا ہے، میچ سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت کو میچ کے آغاز میں جلد ہی 3 وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر شبمن گل اور ان کے بعد کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی آؤٹ ہوگئے۔بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما اور نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت میچل سینٹنر کررہے ہیں۔ آج کے میچ کے بعد یہ فیصلہ بھی ہوجائے گا کہ سیمی فائنل میں کس ٹیم کا مقابلہ کس سے ہوگا۔میچ سے قبل کیوی ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ ان کی ٹیم میں ایک ہی تبدیلی ہے، کونوے کی جگہ ڈیرل مچل کھیل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وکٹ کافی اچھی لگ رہی ہے، بھارت کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔دوسری طرف بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہم ٹاس جیٹ کر بھی بیٹنگ ہی کرتے، انہوں نے کہا کہ ہرشیت رانا کی جگہ وارن چکرورتی کھیل رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button