کھیل

انگلش کرکٹر ہیری بروک پر آئی پی ایل کھیلنے پر 2 سال کی پابندی عائد

ممبئی : انگلش کرکٹر ہیری بروک پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 18 ویں سیزن میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے 2 سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بروک نے حال ہی میں آئی پی ایل کے اس سیزن سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ بین الاقوامی کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ بروک نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں لکھا تھا، "میں نے ایک بہت مشکل فیصلہ کیا ہے کہ میں اس سال آئی پی ایل کے سیزن میں حصہ نہیں لوں گا، اور اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔”رپورٹس کے مطابق، بروک کی آخری لمحوں میں آئی پی ایل سے دستبرداری کی وجہ سے انہیں 2 سال تک آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button