کھیل

افغانستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے انگلینڈ کو جنوبی افریقا کو کتنے رنز سے ہرانا ہوگا؟

افغانستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے انگلینڈ کو جنوبی افریقا کو کتنے رنز سے ہرانا ہوگا؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور افغانستان کا اہم میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی لیکن افغان ٹیم کیلئے راستہ انتہائی مشکل ہوگیا۔جمعہ کو بارش کی وجہ سے افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ منسوخ ہو گیا۔لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف افغانستان نے 273 رنز بنائے ، آسٹریلیا نے 12.5 اوورز میں ایک وکٹ پر 109 رنز بنا ئے لیکن بارش کے باعث میچ ختم کرنا پڑا۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا جس کے بعد آسٹریلیا 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی سے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ افغانستان کے پوائنٹس کی تعداد بھی 3 ہو گئی جبکہ جنوبی افریقا کے بھی 3 پوائنٹس ہیں۔ گروپ بی سے دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آج جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے میچ کے بعد ہو گا۔افریقا کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا آسان راستہ ہے لیکن وہیں افغانستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں بہت کمزور ہو گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button