تجارت

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

کراچی کے بجلی صارفین کیلئےاچھی خبر ہے کہ جنوری دو ہزار پچیس کیلئے بجلی 4.84 فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا میں سماعت آج ہوگی ۔

کےالیکٹرک کےٹیرف میں کمی کاحتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہو گا ، کے الیکٹرک نے جنوری دو ہزار پچیس کیلئے بجلی کی قیمت میں چار روپے چوراسی پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے .

کے الیکٹرک کی جانب سے مسلسل پانچویں ماہ منفی ایف سی اےکی درخواست کی گئی ، اس سے قبل ستمبر دو ہزار چوبیس کیلئے اٹھارہ پیسےفی یونٹ ،اکتوبر کیلئے انچاس پیسے فی یونٹ ،نومبر کیلئے ایک روپیہ تئیس پیسے اور دسمبر دو ہزار چوبیس کیلئے کراچی کے صارفین کو تین روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button