لیہ

حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے عوام الناس کی سہولت کے لئے رمضان سہولت بازار قائم کر دیا

لیہ: میلاد گراؤنڈ میں لگائے گئے رمضان سہولت بازار میں سبزیاں، پھل، چینی، چکن، انڈے سمیت 16 اشیاء خوردونوش رعائتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔

اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے رمضان سہولت بازار کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ رمضان بازار میں خریداروں کیلئے بیٹھنے کے انتظامات ، سٹالز پر لگی پینا فلیکس پر واضح نرخ نامہ اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔ رمضان بازار میں بچوں کیلئے کڈز کارنر کا انتظام بھی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان بازار میں عوام کو اشیاء خوردونوش سستے نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ رمضان بازار میں عوام کیلئے بہترین انتظامات اور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اس سلسلہ میں سپلائی چین کو بھی برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button