پاکستان عالمی کاربن کریڈٹ مارکیٹ میں شامل ہوکر معاشی فوائد لے سکتا ہے،پائیڈ

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف اپنی جدوجہد میں اہم موڑ پر کھڑا ہے، پرپورٹ
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس کا کہنا ہے پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف اپنی جدوجہد میں اہم موڑ پر کھڑا ہے۔ عالمی کاربن کریڈٹ مارکیٹ میں شامل ہوکر معاشی فوائد لیے جا سکتے ہیں۔پائیڈ نے ماحولیاتی فنانسنگ پر رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق قابل تجدید توانائی کی صلاحیت بڑھا کر کلائمیٹ فنانسنگ میں اربوں ڈالر کے مواقع ہیں۔ قابل تجدید توانائی کو منافع بخش انڈسٹری میں تبدیل کرنے کا بھی سنہری موقع ہے۔وائس چانسلر پائیڈ ندیم جاوید نے قابل تجدید توانائی کو کاربن کریڈٹ مارکیٹوں سے جوڑنے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا۔ کہا کلائمیٹ فنانسنگ نہ صرف ماحولیاتی ضرورت بلکہ ایک معاشی موقع بھی ہے
ماحولیاتی تحفظ اور معاشی استحکام آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ ندیم جاوید نے کہا ہمیں جرات مندانہ پالیسیوں اور حکمت عملی کے تحت سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔