پاکستانتجارت

سٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا جس کے مطابق آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ فروری 2025 میں مہنگائی توقعات سے کم رہی، غذائی اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی میں کمی رہی ہے۔ماہرین کی جانب سے توقع کی جارہی تھی کہ آج شرح سود میں ایک فیصد کی کمی کی جائے گی۔واضح رہے کہ 27 جنوری 2025 کو سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 ماہ کے لیے شرح سود مزید ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد شرح سود 12 فیصد کی سطح پر آگئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button