لیہ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے رمضان نگہبان پیکج میں کٹوتی کرنے والے ریٹیلرز کے خلاف سخت کاروائی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے رمضان نگہبان پیکج میں کٹوتی کرنے والے ریٹیلرز کے خلاف مقدمات کا اندراج جاری ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے عوامی شکایات پر چوک اعظم میں پے ڈرافٹ میں 500 روپے کٹوتی کرنے والے ریٹیلر محمد ابوبکر نسیم اللہ اور ایجنٹ محمد مجاہد عرف جگنو کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جس پر فوری ایکشن کرتے ہوئے ریٹیلر اور ایجنٹ کے خلاف دفعہ 420 کے تحت ایف آئی آر درج کروا دی گئی جس پر مزید کارروائی جاری ہے