لیہ

وزیراعلی پنجاب مریم نوا زشریف کی ہدایت پر رمضان نگہبان پیکج کی فراہمی کا عمل جاری

وزیراعلی پنجاب مریم نوا زشریف کی ہدایت پر رمضان نگہبان پیکج کی فراہمی کا عمل جاری ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومحمدشاہدملک نے تحصیل کروڑ میں رمضان نگہبان پیکج کی فراہمی کے عمل کا معائنہ کیا اور شہریوں میںپے آرڈر بھی تقسیم کیے ۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نور محمدموجودتھے۔۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومحمدشاہدملک نے کہاکہ مستحق خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے رمضان المبار ک جیسے نیک ماہ میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور رمضان نگہبان پیکج کی فراہمی اس سلسلہ کی عملی کڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ رمضان ریلیف پیکج میں کسی قسم کے فراڈ یا بددیانتی کی قطعاً گنجائش نہیں ہے پے آرڈر کی فراہمی پررقم لینے والے کسی معافی و رعایت کے مستحق نہیں ہیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی لائی جارہی ہے ۔اے ڈی سی آر نے کہاکہ جو بھی پے آرڈر میں کٹوتی کرتے ہوئے پایاجائے اس کے خلاف فوراً کارروائی کی جائے تاکہ مستحق شہریوں کو حکومت کے اس فلاحی اقدام سے بہترین طریقہ سے مستفیدکیاجائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومحمدشاہدملک نے فتح پور بازار کابھی معائنہ کیا۔انہوں نے جلدازجلد ستھراءپنجاب مہم کے تحت تجاوزات ہٹانے اور دوکانوں کے ایک جیسے بورڈ لگانے کی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button