تجارت

ریکوڈک منصوبے سے 2028تک سونے اور تانبے کی پیداوار متوقع

ترجمان او جی ڈی سی ایل نے ریکوڈک منصوبے کو پاکستان کے معاشی ترقی کے لئے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے سے 2028تک سونے اور تانبے کی پیداوار متوقع ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق پاکستان میں معدنی وسائل کے فروغ اور سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کرنے کے لیے "پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025” 8 اور 9 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگاجس میں عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق یہ فورم پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر کی دریافت اور ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، حکومت پاکستان نے حال ہی میں "منرل پالیسی 2025” متعارف کروائی ہے، جو ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔پاکستان معدنی وسائل کے لحاظ سے انتہائی زرخیز ملک ہے جہاں تقریباً 600,000مربع کلومیٹر پر پھیلے مختلف قیمتی معدنی ذخائر موجود ہیں، ریکوڈک منصوبہ بھی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق پاکستان کی معدنی برآمدات سالانہ 2.8 بلین ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔ عالمی کمپنیاں بھی پاکستان کے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button