لیہ

نگہبان رمضان پیکج کے تحت متعدد مستحق خاندانوں کو فی گھرانہ 10 ہزار روپے دیے جارہے ہیں

لیہ۔بیوروچیف لیہ(رانا شہروز ساجد)اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدملک ودیگر افسران سمیت صدر انجمن تاجران اظہرہانس،چیئرمین انجمن تاجران حاجی تنویراحمدخان ،بنک نمائندگان بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ماہ رمضان نیکیاں کمانے کاسنہراموقع ہے، ماہ صیام میں اشیاءخورد نوش سستی فراہم کرکے نیکیاں اور دعائیں سمیٹی جاسکتی ہیں ، تاجربراری اشیاءضروریہ کو سستاکریں تاکہ شہریوں کو بھر پورریلیف اورآسانی فراہم کی جاسکیں، پولٹری ایسوسی ایشن مقررہ کردہ ریٹ پر فروخت کویقینی بنائے،

نگہبان رمضان پیکج کے تحت متعدد مستحق خاندان کو فی گھرانہ 10 ہزار روپے دیے جارہے ہیں،نگہبان رمضان پیکج کی رقم کی فراہمی میں کٹوتی یا کسی بھی قسم کی رقم کا تقاضا جرم ہے۔نگہبان رمضان پیکج کی رقم سے کٹوتی کرنے والے کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا۔ ضلع میں رقوم کی ادائیگی کے لئے 367 پوائنٹس قائم کر دئے گئے ۔تحصیل لیہ میں 209، کروڑ میں 99 جبکہ چوبارہ میں 59 پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button