لیہ

پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کے لئے سیٹیں مختص رکھنے کے لئے جائزہ اجلاس

سیکرٹری آر ٹی اے/ اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان کی زیر صدارت پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کے لئے سیٹیں مختص رکھنے کے لئے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی ایس پی ٹریفک عمر فاروق بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹرز اور نمائندگان نے شرکت کی۔ سیکرٹری ریجنل ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی/ اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہمارے لئے انتہائی قابل احترام ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کے لئے سیٹیں مختص رکھنے سے انہیں نہ صرف سفر کرنے میں آسانی رہے گی بلکہ خواتین کے اعتماد، عزت اور وقار میں بھی اضافہ ہوگا اور وہ اطمینان محسوس کریں گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کی مخصوص سیٹوں بارے واضح احکامات جاری ہو چکے ہیں جس پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹر اس سلسلہ میں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کے لئے سیٹیں مختص کر کے با شعور شہری ہونے کا ثبوت دیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button