تجارت

چکوال میں ساڑھے 4 سال سے بند تیل کے کنویں سے دوبارہ پیداوار شروع

چکوال میں ساڑھے 4 سال سے بند تیل کے کنویں سے دوبارہ پیداوار شروع ہوگئی۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں کہاگیا کہ ضلع چکوال میں راجین آئل فیلڈ میں واقع کنویں سے ہیوی آئل کی پروڈکشن بحال ہوگئی ہے۔راجین ٹوکنویں سے یومیہ ایک ہزار بیرل خام تیل نکل رہاہے۔ کنویں کی بحالی کمپنی کی ایڈوانس آرٹیفیشل لفٹ ٹیکنالوجی سے ممکن ہوئی۔ اوجی ڈی سی ایل کے مطابق کنویں پرالیکٹرک پمپ کی تنصیب کرکے 3774 میٹرگہرائی تک کھدائی کی گئی کنواں 100 فیصد اوجی ڈی سی ایل کی ملکیت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button