کھیل

پی ایس ایل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی، آل راؤنڈر کوربن بوش کو قانونی نوٹس بھیج دیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر کوربن بوش کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر کاربن بوش کوکنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر لیگل نوٹس اُن کے ایجنٹ کے ذریعے بھیجا۔کوربن بوش کو پشاور زلمی نے پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ میں ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔

پی سی بی انتظامیہ نے لیگ سے ان کی علیحدگی کے اثرات اور ممکنہ نتائج کا بھی خاکہ پیش کیا۔کوربن بوش نے پی ایس ایل کے ساتھ کنٹریکٹ ہونے کے باوجود آئی پی ایل کھیلنے کا فیصلہ کیا، آئی پی ایل کی فرنچائز ممبئی انڈینز نے لزاڈ ولیمز کی انجری کے بعد کوربن بوش کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button