کالم

ہماری پولیس خوارج کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے عوام بھی ساتھ ہیں، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہماری پولیس خوارج کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے اور عوام بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسلام آباد میں سماء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ معاملات کی بہتری کے لیے پالیسیز کو ٹھیک کرنا ضروری ہے۔ خطے میں مستقل قیامِ امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بلٹ پروف گاڑیوں سمیت کچھ مسائل تھے جو حل کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم دور میں مولانا فضل الرحمان افغانستان گئے تھے، تاہم میری معلومات کے مطابق افغان حکام نے ان سے ملاقات نہیں کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button