پاکستان
وزیراعظم شہبازشریف کی کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےجاں بحق ہونے پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیےصبر کی دعا کی،اس موقع پر وزیراعظم نے کہازخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے.
تحقیقات کرکےذمہ داروں کو قرار واقعی سزا یقینی بنانے کا حکم دیا۔وزیراعظم نےمزید کہا شرپسند عناصربلوچستان کے امن و ترقی کےدشمن ہیں،ایسی بزدلانہ کارروائیاں شرپسندعناصر کی حیوانیت کی واضح عکاس ہے،شرپسند عناصر کے ملک دشمن عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔