سرکاری سکولوں کے گرمیوں کے اوقات کار میں نظر ثانی کر دی گئی

محکمہ سکول ایجو کیشن نے ترمیم شدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
سنگل شفٹ والے سکولز کے اوقات کارسوموار تا جمعرات 7 بج کر 30 منٹ سے دوپہر 1:00 بجے تک ہو گا
جمعۃ المبارک والے دن صبح 7 بج کر 30 منٹ سے ساڑھے 11 بجے تک ہو گا
ڈبل شفٹ والے سکولز کا پہلی شفٹ کا ٹائم سوموار تا جمعرات 7بج کر30 منٹ سے دوپہر 12:00 تک ہو گا
جمعۃ المبارک کوصبح 7 بج کر 30 منٹ تا دوپہر 11 بجکر 30 منٹ تک ہو گا
ایوننگ شفٹ کا ٹائم سوموار تا جمعرات 12:00 بجے تا شام 4:00 بجے تک ہو گا
جمعۃ المبارک کو 2 بجکر 30 منٹ سے تا شام 4:00 بجے تک ہو گا

اساتذہ کے لئے اوقات کار
سنگل شفٹ سوموار تا جمعرات صبح7:15 بجے تادوپہر 1:30 بجے تک
جمعۃ المبارک کوصبح 7 بجکر15 منٹ سے11 بجکر 45 منٹ تک ہو گا
ڈبل شفٹ والے اساتذہ سوموار تا جمعرات 7:15 بجے سے 12 بج کر 30 منٹ تک ہو گا
جمعۃ المبارک کوصبح 7 بج کر 15 منٹ سے 11 بجکر 45 منٹ تک ہوں گے
ایوننگ شفٹ والے اساتذہ کا ٹائم سوموار تا جمعرات 12:00 سے شام ساڑھے 4 بجے تک
جمعۃ المبارک والے دن 2 بج کر 30 منٹ سے شام ساڑھے 4 بجے تک ہو گا
متبادل ہفتہ کو صبح9:00 بجے سے 12:00 بجے تک ہو گا




