پاکستان

نوشہرو فیروز: پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی خودکشی

نوشہرو فیروز میں چھ ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے نوجوان نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق نوجوان گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر خودکشی سے متعلق پوسٹیں شیئر کر رہا تھا۔

متوفی شادی کے بعد والدین سے علیحدہ رہائش پذیر تھا، جبکہ والدین نے پسند کی شادی کرنے پر اسے گھر سے نکال دیا تھا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کے والد پسند کی شادی پر ناراض تھے، اور بیروزگاری کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button