بین الاقوامیپاکستان

بیساکھی میلہ، ننکانہ صاحب میں پانچ روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

بیساکھی میلے کے موقع پر ننکانہ صاحب کی ضلعی انتظامیہ نے تعلیمی ادارے 5 دن بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب ضلعی انتظامیہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتریوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان پہنچ چکی ہے، انڈیا سے 7 ہزار کے قریب سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچیں گے۔پاکستان سمیت دنیا بھر سے بھی ہزاروں سکھ یاتری بیساکھی میلہ میں شرکت کریں گے، مرکزی تقریب 14 اپریل کو ہو گی۔ڈی پی او کی ہدایت پر سکھ برادری کے بیساکھی میلے کا پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق 2000 پولیس افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ضلعی پولیس کے علاوہ پنجاب کنسٹیبلری فاروق آباد اور دیگر اضلاع سے اضافی نفری بھی طلب کی گئی ہے، بیرون ممالک سے آنے والے سکھ یاتری 12 اپریل کو ننکانہ صاحب پہنچیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button