پاکستان
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی موٹر میکینکس قتل

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں پاک، ایران سرحد کے قریب ایک افسوسناک واقعے میں 8 پاکستانیوں کو قتل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مقتولین موٹر میکینکس تھے اور ان کا تعلق پاکستان کے شہر بہاولپور سے تھا۔ذرائع نے بتایا کہ اندوہناک واقعہ صوبہ سیستان میں ضلع مہرستان کے گاؤں حائض آباد میں پیش آیا اور تمام مقتولین کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گولیاں ماری گئیں جبکہ مقتولین میں دِلشاد، اُس کا بیٹا نعیم، جعفر، دانش ، ناصر اور دیگر شامل ہیں۔مقتولین کار مرمت ، پالش اور پینٹنگ والی ورکشاپ میں رہائش پذیر تھے، حملہ آوروں نے رات کے وقت ورکشاپ میں گھس کر فائرنگ کی۔