پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی حکمت عملی نے دنیا بھر کے دفاعی ماہرین کو متاثر کر دیا

راولپنڈی:پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی حکمت عملی نے دنیا بھر کے دفاعی ماہرین کو متاثر کر دیا ہے، حتیٰ کہ بھارت کے سابق لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر نے بھی "آپریشن بنیان مرصوص” میں پاکستانی فوج کی کارکردگی اور چینی جنگی سازوسامان کے استعمال کو سراہا ہے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق جنرل شنکر کا کہنا تھا کہ "پاکستانی فوج نے چینی ہتھیاروں کو اتنے مؤثر انداز میں استعمال کیا ہے کہ شاید چین بھی ایسا نہ کر پاتا۔” ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو چُننے کا اختیار دیا جائے تو وہ چین سے لڑنے کو ترجیح دیں گے، کیونکہ پاکستانی فوج کی مہارت زیادہ چیلنجنگ ہے۔اس بیان کو دفاعی تجزیہ کار پاکستان کی جنگی صلاحیتوں کا بین الاقوامی اعتراف قرار دے رہے ہیں، جبکہ کئی ماہرین کے مطابق یہ ریمارکس بھارت کے لیے باعثِ تشویش ہیں۔ حکمتِ عملی، مہارت اور سازوسامان کا امتزاج، پاک فوج کو خطے کی ایک مضبوط ترین عسکری قوت ثابت کر رہا ہے۔