تجارت
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس نے ایک لاکھ 16 ہزار کی حد کو چھو لیا

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہا، جس کے دوران 100 انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 16 ہزار 529 پوائنٹس تک پہنچ گیا، اور اس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔اسی کے ساتھ روپے کی قدر میں بھی معمولی بہتری آئی، کیونکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے کم ہو کر 280 روپے 87 پیسے ہو گئی۔