پاکستان

صدرمملکت کے علاج کیلئے دبئی منتقلی کی خبریں بے بنیاد قرار

صدرمملکت آصف علی زرداری کے علاج کیلئے دبئی منتقلی کی خبریں بے بنیاد قرار دیدی گئی۔

صوبائی وزیرسندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کی صحت بہتر ہورہی ہے،علاج کیلئے دبئی منتقلی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ انشاء اللہ آصف زرداری بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گے ۔واضح رہے کہ صدر مملکت کو علالت کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آصف علی زرداری کراچی میں کلفٹن کے نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

اسپتال ذرائع کےمطابق آصف زرداری بخارمیں مبتلا ہیں۔ اسپتال کے اطراف ایس ایس یو اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے صدر آصف زرداری سے رابطہ کیا ۔ خیریت دریافت کی ۔ کہا اللہ تعالی آپ کو جلد صحت کاملہ عطا کریں ۔ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی صدر مملکت سے رابطہ کیا۔ مزاج پرسی اورخیریت دریافت کی۔ ایازصادق نے نیک تمناؤں کا اظہارِکرتے ہوئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button