پاکستان

سپریم کورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کر دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابقہ قبائلی علاقوں (فاٹا) اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ کو دوبارہ نافذ کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی آئینی بنچ نے سنایا۔

عدالت نے گھی اور اسٹیل ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر اپیلوں پر سماعت کے دوران پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے اور حکم امتناع جاری کیا۔یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دے دیا تھا، جس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔ سپریم کورٹ نے ترمیمی ایکٹ کو عبوری طور پر بحال کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button