بین الاقوامی

بندر عباس بندرگاہ پر دھماکوں سے 281 افراد زخمی، ایران نے شپمنٹ معطل کر دی

تہران :ایران کے جنوبی بندرگاہی شہر بندر عباس میں کنٹینر یارڈ میں دھماکوں کے نتیجے میں 281 افراد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ دھماکے بندرگاہ میں رکھے گئے کنٹینرز کے پھٹنے سے پیش آئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہرمزگان کرائسز مینجمنٹ کے مطابق صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں، جبکہ ایران کی کسٹم اتھارٹی نے بندرگاہ سے تمام ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ شپمنٹ عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button