بین الاقوامیپاکستان

خلیج تعاون کونسل کی جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تشویش، پاکستان اور بھارت سے فوری مذاکرات کا مطالبہ

ریاض: خلیج تعاون کونسل (GCC) نے جنوبی ایشیا، خصوصاً پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ایسے واقعات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ فریقین تحمل سے کام لیں اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اختلافات کا پرامن حل ہی دیرپا امن کی ضمانت ہے۔ جاسم البدیوی نے دہشت گردی کے خلاف کونسل کے اصولی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ GCC ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے عالمی برادری کو اپنی کوششیں مزید تیز کرنی چاہئیں تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button