ٹیکنالوجیموسم

سپارکو کی ذوالقعدہ کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ذوالقعدہ 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی جاری کر دی۔

ترجمان سپارکو کے مطابق نئے چاند کی پیدائش آج رات 12:31 پر متوقع ہے اور آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 51 منٹ ہوگی۔ترجمان نے بتایا کہ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے جو نئے چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گا۔فلکیاتی پیرامیٹرز کی بنیاد پر صاف موسمی حالات میں 28 اپریل کی شام چاند کی رویت ممکن ہے۔اس پیش گوئی کے مطابق یکم ذوالقعدہ 29 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button