بین الاقوامیپاکستان

بھارت سے کسی قسم کا تصادم جوہری جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے واضح کیا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں، کسی قسم کا تصادم جوہری جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری فضائیہ، بری اور بحری افواج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ کشیدگی میں اضافہ ہو۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشیدگی کم کرنے کیلئے دونوں ممالک سے رابطے کر رہی ہے، پہلگام واقعہ کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ شفاف تحقیقات یقینی بنائی جائیں، میں چاہوں گا کہ جنگ نہ ہو۔انٹرویو میں سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان کشیدگی کم نہ ہوئی تو صورتحال محدود جھڑپوں سے بڑھ کر مکمل جنگ کی صورت بھی اختیار کر سکتی ہے، جنوبی ایشیا کے روایتی حریفوں کے درمیان کشیدگی ہمیشہ تشویش کا باعث ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button