ٹیکنالوجی

مشہور ویڈیو کال سروس "سکائپ ” 22 سال خدمت فراہم کرنے کے بعد آج سے بند

کیلیفورنیا : مائیکرو سافٹ کمپنی نے اپنی مشہور ویڈیو کال سروس "سکائپ” کو 22 سال کی کامیاب خدمات کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مائیکرو سافٹ کے دوسرے ویڈیو پلیٹ فارم "مائیکرو سافٹ ٹیمز” کی مقبولیت کے بعد کیاجا رہاہے۔

کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ "ٹیمز” میں وہ تمام خصوصیات فراہم کی جائیں گی جو سکائپ میں تھیں، جیسے انفرادی اور گروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ وغیرہ۔مائیکرو سافٹ ٹیمز کا استعمال گزشتہ 2 سالوں میں 4 گنا بڑھا ہے، اور صارفین اب اس پلیٹ فارم سے مفت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کی مقبولیت کی وجہ سے سکائپ کی سروس کا استعمال کم ہوتا گیا، خاص طور پر کرونا کے دوران، جب دوسرے ویڈیو کانفرنسنگ پلیٹ فارمز نے بڑا اضافہ دیکھا لیکن سکائپ کے صارفین کی تعداد میں کوئی خاص اضافہ نہ ہو سکا۔سکائپ کی تاریخ 2003 میں شروع ہوئی تھی اور اس نے 2008 تک 400 ملین صارفین کا ہدف عبور کیا تھا، مگر وقت کے ساتھ دوسرے ویڈیو کالنگ ایپس کے سامنے اس کی مقبولیت میں کمی آتی گئی۔ اب مائیکرو سافٹ نے اپنی نئی ویڈیو سروس "ٹیمز” کو سکائپ کا جانشین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button