شوبز

پاکستانی فنکاروں کا بھی بھارت سے جنگ بندی کا خیر مقدم

پاکستانی فنکاروں نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ بے تحاشا جانیں چلی گئيں، پاکستان میں تو معصوم جانیں چلی گئيں، اسی لیے بار بار پاکستانی قوم یہی کہہ رہی تھی کہ جنگ نہیں ہونی چاہیے کیوں کہ جنگ کا بہت نقصان ہوتا ہے۔اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن، مذاکرات اور بقائے باہمی کی بات کی، جنگ بندی خوش آئند اور امید کا لمحہ ہے۔اداکارہ ماہرہ خان سمیت دیگر اداکاروں نے کہا کہ مشکل حالات ہوں تو اندازہ ہوتا ہے فوج کتنی ضروری ہے جبکہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ سرحد کے دونوں طرف لوگ جنگ سے پریشان تھے، ساتھ ہی بشریٰ انصاری جیو اور جینے دو کا نعرہ بھی لگایا۔اس کے علاوہ پاکستانی گلوکارہ نتاشہ بیگ نے اپنی خوشی کا اظہار گنگنا کر کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button