تجارت
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیز رفتار اضافہ، 10 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

کراچی :پاک بھارت جنگ بندی کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، جس کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
کاروباری ہفتے کے پہلے دن 100 انڈیکس میں 10 ہزار 123 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 117,297 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔اس تیز رفتار ترقی کے دوران مارکیٹ میں 8.48 فیصد اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے ایک گھنٹہ کاروبار معطل کر دیا گیا۔ بعد ازاں ٹریڈنگ دوبارہ شروع ہوئی اور مثبت رجحان برقرار رہا۔اس دن 21 ارب 98 کروڑ روپے مالیت کے شیئرز کا تبادلہ کیا گیا، جو سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔