پاکستان
واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ

لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ تبادلہ واہگہ اٹاری پوسٹ پر کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے پرنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، جس کے جواب میں پنجاب رینجرز کے محمداللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔یہ تبادلہ 12 مئی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کے بعد ممکن ہوا، جس میں دونوں ممالک کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان رابطہ اور جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔